اشون کا چاند نظر آتے ہی نوراتری کا تہوارمذہبی جوش و خروش سے شروع ہوجاتا ہے

ہر سال ہندوؤں کے کلینڈر کے ساتویں مہینے “اشون”کا چاند نظر آتے ہی نوراتری/ نواراتری کا تہوار شروع ہوجاتا ہے۔ دس دن جاری رہنے والے اس تہوار کو نوارتری اور درگاہ پوجا کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ اس تہوار پر ہندو نو دن روزے رکھتے ہیں اور درگاہ ماتا پر پھل اور پھول چڑھاتے ہیں۔ اس کے بعد وجے دشمی کے عنوان سے دسہرہ مناتے ہیں۔ اس دن کو ہندو برائی پر اچھائی کو جیت کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اسی دن رام نے راون کو شکست دی تھی۔ اس تہوار میں راون کے پتلے کو جلایا جاتا ہے۔

کم و بیش پورے ہندوستان اور ہندو اقلیت ممالک میں مندروں کو قمقموں اور پھولوں سے زبردست طریقے سے سجایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اقلیت میں موجود ہندو برادری یہ تہوار روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ یہ تہوار عموماً ماہ ستمبر و اکتوبرمیں آتا ہے۔

نوراتری سال میں چار بار آتا ہے۔پوش،چیت، اساڑھ اور اشون۔نوراتری کی 9راتوں میں تین دیویوں مہالکشمی،مہا سرسوتی اور درگا کی 9 شکلوں میںپوجا ہوتی ہے۔جنہیں نودرگا کہتے ہیں۔ان نو راتوں اور دس دنوں میں شکتی/دیوی کی نو شکلوں کی پوجا ہوتی ہے۔

9دیویاں یہ ہیں: شیل پتری(پہاڑوں کی بیٹی) ،برمچارنی،چندر گھنٹا(چاند کی مانند چمکنے والی)،کوشمانڈا(پوری دنیا ان کے پیروں میں،سکند ماتا(کارتک سوامی کی ماں)،کاتیائینی کاتیایان آشرم میں تولد ہوئی) ،کال راتری(کال کاناش کرنے والی) ، مہا گوری(سفید رنگ والی ماں) اور سدھیداتری(نیک سمجھ دینے والی)۔

Read all Latest faiths and religions news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from faiths and religions and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navratri begins today with religious fervour and gaiety in Urdu | In Category: عقائد و مذاہب Faiths and religions Urdu News

Leave a Reply