India abstains on UN resolution on Palestineتصویر سوشل میڈیا

اقوام متحدہ: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے طویل مدتی قبضے کے قانونی نتائج پر عالمی عدالت انصاف سے رائے طلب کرنے والی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران ہندوستان غیر حاضر رہا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک مسودہ قرارداد پر ووٹ دیا جس کا عنوان تھا مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کو متاثر کرنے والی اسرائیلی سرگرمیاں۔

تجویز کے حق میں 87 جب کہ مخالفت میں 26 ووٹ پڑے۔ ہندوستان سمیت 53 ارکان ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کے اعلی ترین عدالتی ادارے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 1967 س کے بعدسے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے، آباد کاری اور حملے کے ذریعے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حق کے بارے میں مشورہ دے۔ خلاف ورزی کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے قرارداد کے مسودے کے خلاف ووٹ دیا جب کہ برازیل، جاپان، میانمار اور فرانس نے ووٹ نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *