About

ہمارے بارے میں

اردو تہذیب ڈاٹ کام کے عنوان سے اس نیوز پورٹل کا آغاز 2007میں ہوا۔ اس نیوز پورٹل کے اغراض و مقاصد میں جہاں ایک جانب عالمی سطح پر اردو کی ترویج و ترقی شامل ہے وہیں دوسری جانب دہشت گردی کے خلاف قلمی جنگ کرنا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مشترکہ ثقافت کو فروغ دینا بھی اس کا نصب العین ہے۔ اس نیوز پورٹیل کو بین الاقوامی سطح پر اردو ادب اور صحافت میں نہ صرف ایک نمایاں مقام حاصل ہے بلکہ اس نیوز پورٹیل کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اردو داں طبقہ مقیم ہے وہ اردو تہذیب ڈاٹ کام سے ضرور استفادہ کرتا ہے۔ یو کے مقیم این آر آئی اجیت سنگھ ست بھانبڑا، جو کہ ”اردو تہذیب ڈاٹ کام“ کے خالق ہیں، کی زیر سرپرستی اردو کی خدمت کرنے والا یہ آن لائن اردو اخبارکسی ایک فرقہ ،جماعت، پارٹی ،برادری یا طبقہ کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ اسے کثرت میں وحدت کے اصول پر چلنے والے ایک آزاد نیوز پورٹیل ہونے کا اعزا زحاصل ہے۔یوں تو اس وقت متعدد آن لائن اردو نیوز پورٹیل ہیں لیکن اردو تہذیب ڈاٹ کام کو ان سب میں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے۔یہ24گھنٹے اپ ڈیٹ ہوتے رہنے والی ایسی اردو سائٹ ہے جو حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہوئے وزیٹرز کو تازہ ترین عالمی حالات سے بھی باخبر رکھتی ہے۔